ابنا: حماس کے سینئر رکن خلیل ابو لیلی نے العالم سے گفتگو میں فلسطین کے بارے میں امریکی صدر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما نے بھر پور طرح سے صہیونیوں کی حمایت کی ہے اور فلسطینیوں کو نظر انداز کردیا ہے کیونکہ صہیونی لابی فلسطینی قوم کی زبانی حمایت کو سننا بھی پسند نہیں کرتی۔
خلیل ابو لیلی نے صہیونی ریاست کے ساتھ فلسطین کی خود مختار انتظامیہ کے مذاکرات کے بارے میں کہا کہ یہ مذاکرات فلسطینی کاز کے لئے نقصان دہ ہیں اور مذاکرات کرنے والے مزاحمت سے الگ ہوچکے ہیں۔ یاد رہے امریکی صدر نے دور روز قبل کانگریس سے خطاب کیا تھا۔........ /169